ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین کو دنیا میں اس کا جائز مقام ملنا چاہیے، شی جن پنگ

چین کو دنیا میں اس کا جائز مقام ملنا چاہیے، شی جن پنگ

Wed, 21 Mar 2018 12:16:13    S.O. News Service

بیجنگ 20مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کو دنیا میں وہ مقام لینا چاہیے، جس کا وہ مستحق ہے۔ منگل کے روز سالانہ پارلیمانی سیشن کے اختتام پر اپنے خطاب میں شی جن پنگ نے کہا کہ چین اپنے دشمنوں کے خلاف ہر طرح کی لڑائی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں اپنا مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں تین ہزار مندوبین سے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ سخت محنت کرنے والے چینی عوام اپنی خودداری اور اعتماد میں مزید بہتری دیکھیں گے۔


Share: